کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فائرنگ سے ہلاک

327

کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی ڈیفینس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم رہنما کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اورایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، جو بعد میں زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر فائرنگ خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر ہوئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے، علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔