پنجگور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عوام کا احتجاج

249

پنجگور میں بجلی کے کم وولٹیج بار بار ٹرپنگ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بجلی کے کم وولٹیج بار بار ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج-

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر روڑ کو بلاک کردیا۔ سوردو سریکوران وشاب و چتکان ڈپٹی کمشنر آفیس خزانہ آفیس ریونیوآفیس الیکشن کمیشن آفیس ایجوکیشن آفیس عدالت ڈی پی او آفیس وبیشتر سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ملازمین دفاترجانے کیلئے پریشان رہے-

مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس گیٹ کے سامنے جمع ہوکرمحکمہ واپڈا کے رویے کے خلاف شدید احتجاج و نعرے بازی کی مظاہرین نے روڑ پہ بڑے بڑے پتھر و گاڑیوں کے ٹائر رکھ کر ٹریفک کی روانی بند کردی-

اس موقع پہ ڈپٹی کمشنرمسعود رند اے سی ڈاکٹر جمیل بلوچ ڈی پی او محکمہ واپڈا سے ایک وفد نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا

وفد نے ڈپٹی کمشنر سے شکایت کی کہ شدید سردی میں بجلی کی کم وولٹیج و بار بار ٹرپنگ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے اور انکی بار بار ٹرپنگ و کم وولٹیج کی وجہ سے گھریلو برقی آلات جل گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر پنجگور و محکمہ واپڈا نے یقین دہانی کرائی کے دو چاردن کے بعد مسئلے کو حل کریں گے اس کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوکر واپس چلے گئے۔