پاکستانی وزیر خارجہ کا دس روز میں دوسرا دورہ کابل

124

پاکستان کے وزیر خارجہ اہم دورے پر کابل پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دس روز کے اندر دوسری مرتبہ افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے ۔

طالبان و امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے  پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ۔

گذشتہ روز عرب امارات میں طالبان و امریکہ کے مابین ہونے والے مذاکرات میں بھی پاکستان کی خصوصی نے شرکت کی تھی ۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے تازہ دورہ کابل میں   اپنے ہم منصب کے علاوہ دیگر اہم حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔