سبی میں فورسز کی گاڑی دوران گشت بارودی سرنگ سے ٹکرائی گئی، 1ایف سی اہلکار ہلاک
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بابر کچھ کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سبی ڈویژن کے علاقہ بابر کچھ جھالڑی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین نصب بارودی سرنگ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی دوران گشت آگئی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار محمد خان موقعے پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑی کو جزوی نقصان ہوا ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
واضح رہے مذکورہ علاقے میں ماضی فورسز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔