بی ایل ایف نے بالگتر میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

127

بالگتر میں فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا – گہرام بلوچ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نا معلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذیعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل جمعرات کے روز مغرب کے وقت بالگتر کے علاقے سہاکی میں فوجی چیک پوسٹ پر دو راکٹ فائر کئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا۔

گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ایسے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔