بیل پٹ میں فورسز کی چھاونی پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

319

فورسز کے نئے بننے والے چھاونی پہ تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کے نماہندے سے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بیل پٹ کے مقام پہ فورسز کے نئے بننے والے چھاونی پہ تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہا اور حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات سے دوچار کیا جبکہ حملے میں فورسز کے چھ اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملے قابض فورسز پر مقبوضہ بلوچستان کی آزادی کی بحالی تک جاری رہینگے۔