بولان میں فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے – سرباز بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے گوکڑت میں پاکستان افواج کے پیدل گشت کرنے والے دو اہلکاروں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دیر بعد لاشوں کو اٹھانے کیلئے آنے والے فورسز کے ایک گاڑی کو بھی ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار چاراہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔