افغانستان: کندھار میں طالبان کا فورسز پر حملہ 19 اہلکار ہلاک

634

افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں سرحدی فورسز کی چوکیوں پر طالبان شدت پسندوں کا حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے اضلاع شوراوک اور بولدک کے درمیانی علاقہ سروثان میں طالبان شدت نے افغان سرحدی فورسز کے متعدد چیک پوسٹوں پر مختلف اطراف سے  حملے کئے ۔

حملے کے بعد دو طرفہ جھڑپیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 19 افغان سرحدی فورسز کے اہلکار مارے گئے جبکہ دوسری طرف طالبان شدت پسندوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے افغانستان کے صوبے کندھار کے مختلف علاقوں میں طالبان شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور کندھار شہر کے اندر بھی اطلاعات کے مطابق مقناطیسی بم دھماکوں میں متعدد حکومتی عہدیدار مارے گئے ہیں ۔