کوئٹہ: کوئلہ کان میں گیس لیکیج کے باعث 7 مزدور بے ہوش

167
file photo

 کوئلہ کان میں گیس لیکج کے باعث 7 مزور بے ہوش ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس لیکیج کے باعث کام کے دوران 7 مزدور بےہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سورنج میں واقع کوئلہ کان میں گیس لیکج کے باعث سات کانکن بے ہوش ہو گئے جنہیں بعد میں نکال لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مائنز ڈیپارٹمنٹ اور کانکنوں نے اپنے مدد آپ کے تحت مزدوروں کو باہر نکال دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام کانکن محفوظ رہے جنہں بعد میں طبعی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے باعث اب تک سیکڑوں کانکن زخمی اور جانبحق ہوچکے ہیں۔