بلوچستان کے شہر پنجگور سے لاپتہ شخص کے معصوم بچوں کی اپنے والد کی رہائی کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چکل سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے محمد حنیف ولد قیصر خان کے بچوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ ان کے والد کو انسانی ہمددری کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی محمد حنیف ولد قیصر کو فورسز نے 7 جون 2018 کو گرفتار کرکے لاپپتہ کردیا ۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین جن میں اکثریت خواتین و بچوں کی ہے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔