پنجگور: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

806

پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجگور سوردو، سریکوران، وشاپ سمت دیگر شہریوں نے سوردو سے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کی قیادت علاقائی معتبرین نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرین نے ڈی سی آفس روڑ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے ہمارے قیمتی برقی آلات جل رہے ہیں اور پنجگور میں ہونے والے طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار سمیت دیگر تمام امور رک گئے ہیں سردیوں کے موسم میں گھریلو معاملات پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس دوران مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد عوام نے احتجاج ختم کردی۔