مارگٹ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

152

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مارگٹ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج پر ہمارے اس طرح کے حملے بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہینگی۔