لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے خاران میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔
ریلی ومظاہرے کا اہتمام خاران ڈگری کالج کے طالب علموں نے کیا تھا ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرکے ان پر اگر کوئی الزام ثابت ہوا تو انھیں سزا دی جائے لیکن اسطرح طویل عرصے تک کسی بھی انسان کو لاپتہ کرنا ایک انسانی اور آئینی جرم ہے ۔