سوشل میڈیا میں ٹرک ڈرائیور پر پولیس اہلکاروں کی تششد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار معطل
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت کےنواحی علاقے میں ٹرک ڈرائیورسےپولیس اہلکاروں کی بدسلوکی،مار مار کر ڈرائیور کو لہو لہان کر دیا۔
ٹرک ڈرائیور پر تشدد بھتے کی عدم ادائیگی کے بعد پیش آیا۔
تربت کےنواح میں چیک پوسٹ پرپولیس اہلکاروں کےٹرک ڈرائیورپرتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا میں ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بلوچستان کے وزیراطلاعات ظہور بلیدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےواقعےمیں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کومعطل کردیاہے،جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیورپرتشدد کےواقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں