بی آر اے کمانڈروں کا اجلاس ، گلزار امام پر الزامات مسترد ، نیا ترجمان بیبگر بلوچ مقرر

1178

بی آر اے کے علاقائی سینئر کمانڈروں ، ذمہ داران سمیت سینئر دوستوں کا ہنگامی اجلاس مختلف نامعلوم مقامات پر منعقد کیاگیا جسمیں مختلف امور کے ساتھ ساتھ تنظیم کے انتہائی سینئر اور قابل اعتماد کمانڈر گلزار امام کو تنظیم سے فارغ کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیاگیا ۔

مخلتف مقامات سے جاری ہونے والے متفقہ فیصلے میں سینئر کمانڈروں سمیت ذمہ داران اور سنیئر دوستوں نے ان پرآشوب حالات میں مجموعی حوالے سے اتفاق و اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا ۔

بی آر اے کے کمانڈروں اور سینئر دوستوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسے حالات میں تنظیم کے انہتائی سنیئر اور قابل اعتماد کمانڈر گلزار امام پرسربازبلوچ کے طرف سے سنگین الزامات اور کردار کشی کے ساتھ تنظیم سے فارغ کرنے کے عمل کو مضحکہ خیز نقصاندہ اور باعث تشویش  قرار دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کےلئے تنظیم کے سنیئر باڈیز جن میں علاقائی سینئر کمانڈر، سینئر دوستوں سمیت ذمہ داران کا اعتماد میں لینا ضروری ہوتا ہے لیکن یہاں تمام ایسے ساتھیوں کو نظرانداز کیاگیا ہے لہذا تنظیم کے موجودہ ساتھی متفقہ طور پر اس فیصلےکو بدنیتی پر مبنی یکطرفہ فیصلہ قرار دےکر مسترد کرتے ہوئے سرباز بلوچ کے الزامات اور فیصلے کو مکمل طور پر  رد کرتے ہیں کیونکہ تنظیمی طریقہ کار کے خلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

لہذا جب تک سرباز بلوچ تنظیم کے تمام ساتھیوں کا اعتماد حاصل نہیں کرتے اس کی ترجمانی کو مسترد کرتے ہیں اور وقت و حالات کے مطابق آئندہ کےلئے تنظیمی مسلح کاروائیوں کے ترجمانی کےلئے متفقہ طور پربیبگر بلوچ کا انتخاب کرتے ہیں اور تنظیمی مسائل پر متفقہ رائے پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے جائز سیاسی و انقلابی فیصلوں کی توقع کرتے ہیں اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ تنظیمی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی