بولان: مارگٹ میں فورسز پر حملہ 3 اہلکار ہلاک 4 زخمی

190

حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مارگٹ میں فورسز کی گاڑی کے قریب زورداردھماکہ، جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب فورسز اپنے لیے راشن لیکر جارہے تھے ، دھماکہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہےاس سے قبل بھی مارگٹ کے علاقے میں کئی حملے ہوچکے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کی گئی تھی ، مگر آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی کے جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔