بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 6 زخمی

177

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، 6 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں منگنی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے عبدالوحید زخمی ہوگیا-

لورالائی سول ہسپتال کے قریب دیوار تلے دب کر دس سالہ بچی روشنہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔

لورالائی ہی کے علاقے ناصر آباد کراس پر تیز رفتار فیلڈر گاڑی کے ٹکر سے موٹرسائيکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول ہستال لورالائی منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا-

ایک دوسرے واقعے میں ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا-

کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ مری ٹاون میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افرد عارف، عباس اور محمد علی زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں پانی کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں علی موندرانی جانبحق ہوگیا-