بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 24 زخمی

138

دبلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، 24 زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر میں حب چوکی قومی شاہرہ پر موٹر سائیکل پھسلنے سے پنجاپ کے رہائشی 40 سالہ ندیم عباس جانبحق ہوگئے-

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش سیول ہسپتال جام غلام قادر حب میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

حب چوکی پھٹان کالونی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جیکب آباد صدر تھانہ کی حدود گوٹھ لعل بخش بگھیو میں سمیجو اور جھکڑو قبائل کے افراد میں مویشیوں کو زرعی زمین پر چرانے کی بات پر تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسرے واقعے میں کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد شمس الحق اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ ہی کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکج دھماکہ سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے-

کوئٹہ ایک اور واقعے میں سریاب بی بی زیارت کے قریب روڈ حادثے میں چار بچے زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں پرانی دشمنی کے بناء پر فائرنگ سے 60 سالہ شبیر احمد ولد سرور علی ہزارہ زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ کلی اسماعیل میں 22 سالہ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کر لی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے گل تاج نامی شخص زخمی ہو گئے-

مستونگ نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کے قریب پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ظہیراحمد ولد محمد حنیف سرپرہ شدید زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں خضدار سے سندھ جاتے ہوئے ٹوڈی کار کرخ کلی چھٹہ کراس کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی کار میں موجود سندھ کے رہائشی پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں غلام مرتضیٰ نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈیرہ بگٹی کےعلاقےحبیب راہی میں ٹریکٹرالٹنے کےنتیجےمیں دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء دکی جھالار کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد عبدالسلام اور نور شاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔