بلوچستان: مختلف واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جانبحق، 10 زخمی

104

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جانبحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر بچے سمیت 2 افراد جانبحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن سے کوئٹہ جانے والے گاڑی کو درہ کوژک کے مقام پر حادثہ پیش آنے کے سبب 8 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں شامل 5 افراد کو تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں زیارت میں پرانی دشمنی کے بناء پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عصمت ولد حفیظ اللہ نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مولوی عبدالغفور نامی شخص کو شدید زخمی کردیا۔

ایک اور واقعے میں کوئٹہ بڑیچ مارکیٹ کے قریب چوروں کی فائرنگ سے حاجی عبدالاحد نامی شخص زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء چمن میں اندھی گولی لگنے سے 3 سالہ بچہ جانبحق ہوگیا۔