بلوچستان: مختلف حادثات میں 3 افراد جانبحق، 1 زخمی

102

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 3 افراد جانبحق اور 1 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق اور زخمی 1 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی جنگل میرزئی میں دیوار گرنے سے 12 سالہ بچہ دوست محمد ولد گل محمد جاں بحق ہوگیا۔

مستونگ دشت سکوزئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور چاقوؤں کے وار سے عزیز اللہ نامی شخص کو شدید زخمی کردیا۔

ایک اور واقعے میں ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے تین مزدور بے ہوشی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ایک مزدور ہسپتال لیجاتے ہوئے رستے میں جانبحق ہوگیا۔

دریں اثناء زیارت مسلم باغ کے قریب ٹریکٹر الٹنے سے نصیر احمد نامی شخص جانبحق ہوگیا۔