استاد اسلم کے مشترکہ محاذ کے موقف کو بلوچ قوم کی آواز سمجھ کر ہر محاذ پر ساتھ ہیں۔ ایس آر اے

431

سندھودیش روولیوشنری آرمی، بی ایل اے سربراہ استاد اسلم بلوچ کے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں پیش کیئے گئے موقف کی دل کی گہرائیوں سے بھرپور حمایت کرتی ہے۔ سوڈھو سندھی

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ اسلم بلوچ کے پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی اور بلوچ اقوام کے صدیوں سے جغرافیائی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہونے کے ناتے آپس میں تاریخی، سماجی اور ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔ دونون اقوام کا یکساں قومی دشمن پنجاب ہے جو سندھیوں اور بلوچوں کی دھرتی پر قابض ہو کر ان کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اس لئے ہم دونوں اقوام کا ایک دوسرے کے قریب آنا ایک فطری امر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت سندھی قوم، مشترکہ دشمن (پاکستان و چائنا) اور مشترکہ مقصد (آزادی) ہونے پر ہم بلوچ قوم کی جانب سے اپنے وطن کی آزادی کے لیے کی جانے والی جائز اور حقیقی جدوجہد کو درست سمجتے ہیں اور استاد اسلم بلوچ کے آج کے وڈیو پیغام کے ذریعے ’مشترکہ مزاحمتی محاذ ‘ بنانے والے موقف کو بلوچ قوم کی آواز سمجھ کر ان کے ساتھ ہر محاذ پر ساتھ ہیں۔