ژوب: اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

210

ژوب میں جی ٹی اے بی کے مرکزی کال کے تحت مظاہرہ و ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں اساتذہ تنظیم کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ژوب کے اساتذہ کا تنخواہوں میں کٹوتی اور 50 فیصد پرموشن کوٹے کی پالیسی میں اصلاح کے مطالبے پر مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔

جی ٹی اے نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی بعدازاں ظریف شہید پارک میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔

مظاہرین سے ضلعی وصوبائی قائدین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے 18 مطالبات کے منظوری کے نوٹیفیکیشن کے اجراء تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جی ٹی اے بی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کو منظور کیا جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ کئی دنوں سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج کررہے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کے ان کے مطالبات کے لئے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ اساتذہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے احتجاج کو وسعت دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔