کاروائی ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیرسہری اور سرپوش کے علاقوں میں کی گئی – فورسز ذرائع
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری اور سرپوش کے علاقوں میں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے اپنے قبضے میں لیا گیا، تاہم دوران کاروائی کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے۔
فورسز ذرائع کے مطابق برآمد کیئے گئے اشیا میں 3 ریموٹ کنٹرول بم، 15 کلو بارودی مواد، آر پی جی فیوز، راکٹ اور ایس ایم جی کی سینکڑوں راؤنڈ شامل ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے چھپا کر رکھا تھا۔