ڈیرہ بگٹی: اساتذہ تنظیم کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

113

ڈیرہ بگٹی میں جی ٹی اے بی کے مرکزی کال کے تحت مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں اساتذہ تنظیم کی جانب سے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ تنظیم جے اے ٹی بی آفس سے مین چوک تک ریلی اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں اساتذہ نےشرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی اور 50 فیصد پرموشن کوٹے کی پالیسی میں اصلاح کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سیکرٹری ایجوکیشن اور آر.ٹی.ایس.ایم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آر.ٹی.ایس.ایم کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہیں ناجائز کاٹی جارہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا 50فیصد پروموشن کوٹہ میں تھرڈ ڈویژن والے سینئراساتذہ کی پروموشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، پروموشن ڈویژن کی بجائے ڈگری کے مطابق کی جائے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کی ملی بگھت سے سب کچھ ہورہا ہے جبکہ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو آرڈر دیئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں اساتذہ تنظیم کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

واضح رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ کئی روز سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج کررہے ہیں۔

تاہم اساتذہ کا کہنا ہے کے ان کے مطالبات کے لئے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ اساتذہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے احتجاج کو وسعت دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔