پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد

181

پنجگور:سورآپ کے مقام سے کئی روز پرانی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سورآپ سے کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی ضلع پنجگور کے علاقے سورآپ سے کئی روز پر انی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، لاش کی شناخت علی دوست ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے گچک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، لاش کی شناخت اسکے پاس سے برآمد ہونے والی شناختی کارڈ کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی دوست کو گزشتہ برس جون میں سرکاری سرپرستی میں چھلنے والے مسلح گروپ کے کارندے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔

یادرہے رواں سال جولائی میں بھی پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے درگِ دپ میں لیویز اہلکاروں کو ایک اجتماعی قبر سے چار افراد کی ناقابل شناخت لاشیں ملی تھی، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جس کے کچھ وقت بعد فورسز نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کو یہ اطلاع دی تھی کہ چاروں لاشیں لاپتہ افراد کی ہیں۔

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دوسرے
تنظیموں اور پارٹیوں نے توتک میں اجتماعی قبر سے برآمد ہونے والے لاشوں کو جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی لاشیں قرار دی تھیں۔

واضح رہے ان تنظیموں کا موقف ہے کہ بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان کا الزام ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ان افراد کو لاپتہ کرنے یا مار کر پھینکنے میں ملوث ہیں۔