مند میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سرمچار زبیر بلوچ شہید ہوا – بی آر اے

255

پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ سرمچار زبیر بلوچ شہید ہوا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ورنا شہید زبیر بلوچ کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گزشتہ روز مند گوبرد میں بی آر اے کے سرمچار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کا سامنا ریاستی فورسز سے ہوا جس کے بعد  بلوچ سرمچاروں  اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ ان جھڑپوں میں کئی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران شہید زبیر جان نے  اپنے ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش میں  فورسسز کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا اور فورسز کے متعدد اہکار ہلاک و زخمی کیئے اور خود وطن کی دفاع میں شہید ہوگئے ۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شہید زبیر جان کے بڑے بھائی شہید وارث جان بھی مادر وطن کی دفاع میں اپنی لہو کی قربانی دے چکے ہیں، بی آر اے شہید زبیر جان کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ یہ جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گا۔