مستونگ: تیل سپلائی کرنے والی چھوٹے گاڑی مالکان کا احتجاج

231

چھوٹے گاڑی مالکان نے احتجاجاً اپنی گاڑیاں آر سی ڈی روڈ پر کھڑی کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چھوٹے گاڑیوں میں تیل سپلائی کرنے والی گاڑی مالکان نے احتجاجاً نیو بس اڈہ، آر سی ڈی روڈ پر اپنی گاڑیاں کھڑی کردی۔

گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ بے روزگاری سے تنگ ہزاروں نوجوانوں نے چھوٹے گاڑیاں خرید کر مجبوراً تیل سپلائی کا کام شروع کرکے اپنے گھر و بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے باعزت طور پر اس کاروبار سے منسلک ہوگئے ہیں اور سابقہ حکومت نے چھوٹے گاڑیوں میں 2-3 ہزار لیٹر تیل لے جانے کی باقاعدہ اجازت دی تھی جبکہ بڑے ٹینکروں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک ٹکرا گئی، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس چھوٹے کاروبار سے ہمارے گھروں کے چولہے جلنے لگے مگر ایک بار پھر ہمیں بے روزگار کرنے کیلئے ٹینکر مافیاں اپنے ٹینکروں میں 50-50 ہزار لیٹر تیل سپلائی کرنے لگے ہیں جس کے باعث ہمارا روزگار تباہ ہوگیا اور ہم نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بےروزگاری بڑھنے سے علاقے میں چوری و بدامنی پیدا ہونے کاخدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔