لکپاس تا تفتان شاہراہ حکام کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے – گڈز ایسوسی ایشن

350

لکپاس تا تفتان شاہراہ حکام کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے – گڈز ایسوسی ایشن

گڈز ایسوسی ایشن ضلع چاغی کے اراکین  مسعود احمد، احمد علی خان بریچ اور منظوراحمد نے اپنے ایک جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے حکام کی غفلت اور لاپروائی کے سبب لکپاس تا کوئٹہ این40 آرسی ڈی شاہرہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور عرصہ دراز سے مزکورہ شاہرہ پر پر کوئی کام نہیں ہوا ہیں جبکہ تفتان کے قریب آرسی ڈی شاہرہ پر ریت کے ٹیلوں کی سبب نہ صرف گاڑیوں کی آمد رفت میں خلل پڑتی ہے بلکہ بعض اوقات ٹریفک حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لکپاس و تفتان سڑک ایک بین الاقوامی شاہرہ ہیں روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمدورفت جاری ریتی ہیں بالخصوص گڈز اورمسافر والی گاڑیاں سٹرک کی خستہ حالی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ریتے ہیں متعدد بار مزکورہ سڑک پر تعمیر و مرمت کے لئے ٹینڈرز جاری ہوئے ہیں مگر تاحال کام ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے بلوچستان حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے لکپاس تا تفتان قومی شاہرہ کی تعمیر ومرمت کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز گڈز مالکان اور مسافر حضرات سکھ کا سانس لیں تاکہ ہماری گاڑیوں کو نقصان سے بچائیں اور مسافروں کے لئے آسانی پیدا ہو اور طویل گھنٹوں کا راستہ باآسانی منزل تک پہنچ جائیں۔