قلعہ عبداللہ: فورسز کا خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

474

مشکوک موٹر سائیکل سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ برآمد کیا گیا – فرنٹیئر کور حکام

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں کاروائی کرتے ہوئے مشکوک موٹر سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں قمر پل کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے مشکوک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی جبکہ ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سے 2 خودکش جیکٹ، 2 عدد پسٹل 30 بور، 4 عدد میگزین، 28 راونڈ پسٹل اور 10 کلو بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایف سی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد موٹر سائیکل کو کوئٹہ لے جانا چاہتے تھے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ چمن پہنچ گئی ہے۔