شہید رسول بخش کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں – لشکر بلوچستان

488

لشکرِ بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لشکرِ بلوچستان شہید رسول بخش عرف کھیا بلوچ کو بے مثال جدوجہد اور بے دریغ قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

لونگ بلوچ نے کہا کہ شہید کھیا بلوچ نے 2011 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی جو مشکے میں تنظیم کے ابتدائی ساتھیوں میں سے تھا اور انہوں نےتمام مشکل حالات میں بھی تنظیم کے لیے بے مثال کردار ادا کیا جو اپنی بہادری اور ایمانداری سے پارٹی کے کاموں میں سرگرم عمل تھا۔

گزشتہ روز سرمچار رسول بخش تنظیمی کام کے لئے سفر پہ جا رہے تھے کہ سکھن ندی پہ نہانے کے لیے رکے تو پہلے سے مورچہ زن سرکاری کارندوں نے فائرنگ کھول دی جس بلوچ سرمچار موقعے پے جام شہادت نوش کر گئے۔