دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد

202

دو روز قبل مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونیوالے شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے گوھرگ سے شبیر ولد ابراہیم سکنہ جنگل کراس دشت کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے تھے جن کی آج لاش برآمد ہوئی ہے، تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔