حکومت سعودی عرب کیساتھ آئل ریفائنری اور ریکوڈک بارے معاہدے کی تفصیلات فراہم کرے – حاصل بزنجو

374

جب تک ہمیں اس معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کی جائیں گی ہم روزانہ ایک گھنٹہ پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے،نیشنل پارٹی  سربراہ حاصل خان

 نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے حکومت سے سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفائنری اور ریکوڈک کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمیں اس معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کی جائیں گی ہم روزانہ ایک گھنٹہ پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹ میں عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ ایک اخبار کے مطابق سعودی حکومت کے ساتھ ایک آئل ریفارنری کی بات کی گئی ہے اور ریکوڈک سعودی عرب کی حکومت کو دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا اگر بلوچستان کے منرل بھی وفاق اپنے پاس لے جانا چاہتا ہے اور اس کے معاہدے بھی وفاقی حکومت کرتی ہے تواٹھارہویں ترمیم کہاں گئی، سعودی عرب میں مائیننگ کے کون سے ماہرین ہیں، آئل ریفارنریز اور ریکوڈک سعودی عرب کو کیوں دے رہے ہیں، کیا بلوچستان کی ختم ہوچکی ہے کہ جوآپ یہاں بیٹھ کرمعاہدہ کریں گے۔ آپ سیدھا سیدھا بلوچستان کوجنگ زدہ علاقوں کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ ہمیں اس معاہدہ کی تفصیلات چاہیے، اگر ہمیں یہ معاہدہ فراہم نہ کیا گیا تو نیشنل پارٹی کے ارکان ہر روز پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے پاس ایک گھنٹہ دھرنا دیں گے۔