جیکب آباد: دو گروہوں میں تصادم، 1 شخص ہلاک، سات زخمی

114

جیکب آباد میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے جیکب آبادکے نواحی گاؤں میں زرعی زمین کے تنازعے پر کھوسہ اور بلیدی قبائل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود گاؤں دریا خان بلیدی میں زرعی زمین کے تنازعہ کے معاملے پر کھوسہ اور بلیدی برادری کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بلیدی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص غلام علی بلیدی موقعے پر ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں امیر بخش بلیدی، نظام الدین بلیدی، ظہوراحمد، گدا علی و دیگر سمیت دو خواتین بھی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور لاش وزخمیوں کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ منتقل کریئے گئے۔

دوسری جانب کھوسہ اور بلیدی قبائل میں تصادم کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔