جھاؤ، خضدار: فورسز کا آپریشن، 1 شخص گرفتاری بعد لاپتہ

151
File Photo

جھاؤ میں فوجی اہلکار بڑی تعداد میں پہاڑی سلسلے میں داخل، 1 شخص گرفتاری بعد نامعلوم پر مقام منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں خضدار اور جھاؤ میں فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ ایک شخص گرفتاری بعد نامعلوم مقام پے منتقل۔

تفصیلات کے مطابق کل رات سے بڑی تعداد میں فورسز نے جھاؤ کے علاقوں لا گزی ندی سے سورگر کے وسیع پہاڑی سلسلے میں داخل ہوئے ہیں اور فوج کے ساتھ بڑی تعداد میں گدھوں کو سامان سے لدے ہوئے دیکھا گیا ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سورگر کے وسیع سلسلے میں فوج بھرپور تیاری کے ساتھ آپریشن کررہا ہے۔

واضح رہے علاقے میں مواسلاتی نظام نہ ہونے کے باعث بروقت معلومات تک رسائی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: قلات و خاران میں فورسز کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت، آپریشن کا خدشہ

دریں اثنا ضلع خضدار کے علاقے گریشہ سے بھی بڑی تعداد میں فوج کرچ کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوئی ہے۔

کرچ سے اطلاعات ہیں کہ فوج نے لال بخش سکنہ کرچ نامی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ کل سے ان علاقوں میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کررہے ہیں۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز فورسز کے جانب سے آپریشن کرکے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بلوچ قوم پرست حلقوں کے جانب سے پاکستانی فورسز پر پے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ فوجی آپریشنوں میں عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔