بی این ایم کا انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف مظاہرے کا اعلان

109

بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی حراست بعد گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا: بی این ایم

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف یونان میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

بی این ایم کے مرکزی اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی حراست بعد گمشدگی کے خلاف یورپی ملک یونان کے دارالحکومت ایتھنز سینتگما میں یونانی پارلیمنٹ کے سامنے 4 نومبر بوقت شام چار بجے کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں عسکری اداروں کیجانب سے خواتین اور بچوں کا اغواء المیہ ہے۔ بی ایچ آر او

پارٹی کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کے علاوہ بلوچ اور دوسرے کمیونٹی سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضع رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور ماوراء عدالت قتل اور لاپتہ کرنے کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے، یورپ سمیت بیرون ملک موجود بلوچ حلقوں کے جانب سے اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کے سامنے اپنے احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے ہیں۔