بلوچستان: مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق، 9 زخمی

204

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 5 افراد جانبحق، 9 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پشین کے علاقے یارو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ویٹز گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے-

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مستونگ میں ذاکر ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل کو دس ویلر ٹرک کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں کوئٹہ چمن شاہراہ بلوچ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بسیمہ کے علاقے حسین زئی کے مقام پر پنجگور جانے والی دو پروبکس گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے-

ایک اور واقعے میں کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک پر ویلڈنگ کے کام کے دوران آئل ٹینکر میں گیس جمع ہونے سے زور دھماکے کے نتیجے میں 2 مزدورج انبحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

کوئٹہ ہی کے علاقے چشمہ اچوزئی میں دارالقلوم مدرسہ میں تعمیراتی کام کے دوران چھت سے گر کر پیش امام مولوی نوراللہ جانبحق ہوگئے۔

دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار بس کے ٹکر سے موٹرسائيکل سوار جانبحق ہوگیا۔