بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

88

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 2 افراد جانبحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق اور 2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ آرمبی کاکوزی کلی برات کاریز کے رہائشی برات خان کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

مقامی ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔

چمن میں عبدالرحمان زئی لیویز تھانہ کے قریب موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں گلستان کے رہائشی موٹرسائیکل سوار عبدالوہاب ولد انور شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں نوشکی مل گورگیج کے مقام پر کارموٹرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال نوشکی منتقل کی گئی جبکہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء کیچ کور تربت میں 14 سالہ بچہ پانی میں گر کر جانبحق ہوگیا۔