بلوچستان:مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 3 زخمی

138

بلوچستان مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 2افراد جانبحق،3 زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق 3 زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کے علاقے کلی سمندر کے قریب قومی شاہراہ پر ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے-

پو لیس موقع پر پہنچ گئی گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کر کے دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر زخمی ارسلان ولد علی محمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھی زبیراحمد کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا-

دوسرے واقعے میں ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ نوتال کی حدود قومی شاہراہ نزد گوٹھ ہادی بخش لاڑو کے قریب تیز رفتار ڈاٹسن کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد مہراب خان ولد محمد خان اور محمد رفیق ولد فضل الرحمن شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان زین اللہ جانبحق ہوگئے۔