افغان صدر نے رازق اچکزئی کے بھائی کو کندھار پولیس سربراہ تعنیات کردیا

568

رازق اچکزئی کے بھائی کندھار پولیس سربراہ تعینات ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو افغان میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے گذشتہ روز اندرونی حملے میں جانبحق ہونے والے رازق اچکزئی کے چھوٹے بھائی تادین اچکزئی کو کندھار پولیس کا نیا سربراہ تعینات کردیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کندھار گورنر ہاوس میں 20 اکتبوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ہونےوالے ایک اجلاس کے بعد گورنر کندھار کے ایک سپاہی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے گورنر کندھار ، خفیہ ادارے کے سربراہ سمیت حاجی رازق خان اچکزئی جانبحق ہوئے تھے ۔

رازق اچکزئی کے جانبحق ہونے کے بعد کندھار کے تمام قبائلی معتبرین نے ایک اجلاس میں صدر اشرف غنی سے سفارش کی تھی کہ وہ کندھار کی امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول اور مستقبل میں بہتر بنانے کے کئے تادین اچکزئی کو پولیس سربراہ تعینات کرئے ۔