ہرنائی: مسلح افراد کا چیک پوسٹوں پر حملہ و قبضے کی اطلاعات

287
File Photo

ہرنائی، شاہرگ میں مسلح افراد کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے بعد قبضے کی اطلاعات، ہلاکتوں کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز پر شدید نوعیت کا حملہ کیا گیاجس کے بعد فورسز و حملہ آوروں میں جھڑپیں دیر تک جاری رہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کے چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے تاہم سرکاری ذرائع نےتاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے دیکھا گیا ہے جبکہ جھڑپوں کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر مسلح افراد فورسز پر حملے کرتے رہے ہیں جنکی زمہداری مسلح بلوچ تنظیمیں کرتی رہی ہیں۔ تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔