کیچ میں فورسز کا گھر پہ چھاپہ، نوجوان لاپتہ

143

کیچ میں ریاستی فورسز کے جانب سے گھر پہ چھاپہ، خواتین کو حراساں کرنے کے بعد نوجوان حراست بعد نامعلوم مقام پے منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر کی تلاشی لی اور ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ناصر ولد ساھل سکنہ بسول کہن پیدارک کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرام تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکے جا رہی ہیں۔