ڈیرہ بگٹی و مستونگ میں فورسز کا دھماکہ خیز مواد برآمدگی کا دعویٰ

205
File Photo

ڈیرہ بگٹی اور مستونگ میں خفیہ اطلاع ملنے ایف سی کی کاروائی و دھماکہ خیز مواد برآمدگی کا دعویٰ

(دی بلوچستان پوسٹ)

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پے کاروائی عمل لائی گئی جہاں زیر زمین چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے قبضے میں لیا گیا۔

واضح رہے بیان میں گولہ بارود کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہے جبکہ آزاد ذرائع سے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دریں اثنا ضلع ‏مستونگ میں فورسزنے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مستونگ میں دوران کاروائی دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا ہے۔

ایف سی حکام کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کی گئی تھی جبکہ کارروائی میں7 عد دستی بم، 7 عددپرائما کارڈ اور 7 عدد ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

‏واضح رہے فورسز نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہے کہ مستونگ کے کس علاقے میں اور کس تنظیم کے ٹھکانے پر کاروائی کی گئی ہے تاہم فورسز کی جانب سے گزشتہ سات روز سے مستونگ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہے۔