پنجگور: فورسز پر بی ایل ایف کیساتھ مشترکہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

190

پنجگور میں سی پیک روٹ پر فورسز کی گشتی ٹیم کو بی ایل اے اور بی ایل ایف نے مشترکہ حملے میں نشانہ بنایا: جیہند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں پنجگور میں پاکستانی فورسز (ایف سی) پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ساتھ مشترکہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے کیلکور کرکی میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ساتھیوں نے ایک مشترکہ کاروائی میں فرنٹیئر کور کے گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکار سی پیک روٹ پر کام کی نگرانی پر مامور تھے اور ان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔