مشکے: فوسز کا آپریشن چھٹے روز بھی جاری،جھڑپوں کی اطلاعات

74

مشکے: فورسز کا آپریشن جاری، فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مسلح چھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے میں فورسز کا آپریشن آج چھٹے روز میں داخل، گھر گھر تلاشی فورسز اور مسلح افراد میں چھڑپوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ ضلع کیچ میں بھی فورسز کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے مشکے کے مختلف علاقے گزشتہ چھ روز سے فورسز کے محاصرے میں ہے، آپریشن میں زمینی اور فضائی کاروائی بھی کی جاری ہیں مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ،علاقہ مکینوں اور مقامی صحافیوں کی آمد ورفت پر فورسز کی جانب سے مکمل پابندی عائدکی جاچکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مشکے میں چھ روز سے جاری فورسز کا آپریشن میں گھر گھر تلاشی لیکر گھروں سے مال مویشیوں کی لوٹ مار کرکے بے گناہ عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اور مسلح افراد میں چھڑپیں جاری ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

دریں اثناء آج صبح فورسز نے ضلع کیچ میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کے اطلاعات نہیں ہے ۔