قلعہ سیف اللہ: روڈ حادثے میں 10 افراد زخمی

178

قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے روڈ حادثے میں10افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ میں بندات میرزئی روڈ پر حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بندات میرزئی روڈ پر کار، موٹرسائیکل رکشہ اور ویگن آپس میں ٹکراگئیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حادثےمیں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شیر زمان سکنہ ژوب، ازمل خان سکنہ ژوب، سفر الدین ژوب، اسفند یار سکنہ ژوب، عمران سکنہ ژوب، محمد اختر سکنہ کچلاک، نور اللہ سکنہ قلعہ سیف اللہ، نیاز محمد سکنہ ژوب، صمد سکنہ قلعہ سیف اللہ اور تاج محمد سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔