شاہرگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. بلوچ لبریشن آرمی

151

پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے نذر آتش کردیا، نسک میں فورسز گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے کل ہرنائی، شاہرگ میں پاکستانی فوج کے تین چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ان میں سے مشداری پہاڑی پوسٹ پر شدید لڑائی میں چار اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کے زخمی اہلکار اور اُن کے ساتھی اپنا سارا اسلحہ گولہ بارود چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ بھاگ جانے والے اہلکاروں کے تمام جنگی ساز و سامان کو تحویل میں لیکر چیک پوسٹ پر مکمل قبضہ کرکے ان کو نذر آتش کردیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہرنائی سے کمک کیلئےآنیوالے فورسز کو بھی ہمارے ساتھیوں کے طرف سے رات گئے تک سخت مزاحمت کا سامنا رہا اور آج صبح ہرنائی سے شاہرگ آنے والے فورسز کے ایک گاڑی کو نسک کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں مزید دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا ہمارے اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔