سندھ سے ایک اور پروفیسر حراست بعد لاپتہ

158

 سندھ کے شہر لاڑکانہ سے پروفیسر غلام شبیر کلہوڑو کو فورسز نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایلمنٹری ٹریننگ کالج لاڑکانہ کے پروفیسر غلام شبیر کلہوڑو کو حراست بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر غلام شبیر کلہوڑو کو گزشتہ رات شیخ زید کالونی لاڑکانہ میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔

پروفیسر غلام شبیر کلہوڑو جئے سندھ قومی محاذ (آریسر) کے سینٹر کمیٹی کے ممبر ہے۔

واضع رہے ایک ہفتہ قبل بھی لاڑکانہ شہر سے سندھ یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر و مصنف عیسیٰ میمن کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا تھا جو 24 گھنٹے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگیوں کا عالمی دن، سندھ کے مختلف شہروں میں مظاہرے

یاد رہے کہ سندھی قوم پرست حلقے فورسز اور خفیہ اداروں پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ ان گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں میں پاکستانی فورسز و خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

سندھ میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے 200 سے زائد قوم پرست کارکنان اب تک لاپتہ کیئے جاچکے ہیں۔