سندھ: بدین سے لاپتہ سندھی قوم پرست رضاء جارور بازیاب

242

بازیاب ہونے والے رضاء جارور پندرہ ماہ قبل گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیئے گئے تھے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ سے لاپتہ ہونے والا سندھی قوم پرست رضاء جارور آج بازیاب ہوکر اپنے گھر بدین پہنچ گئے۔

رضاء جارور پندرہ ماہ قبل 24 مئی 2017 سندھ کے ضلع بدین سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

انکے اہل خانہ اور مختلف قوم پرست جماعتیں انکی جبری گمشدگی کا الزام ریاستی خفیہ اداروں پر لگاتے رہے ہیں اور اس بابت احتجاج بھی ریکارڈ کرائی گئی۔

مزید اطلاعات کے مطابق پندرہ ماہ قبل سندھی قوم پرست رضاء جارور کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ آج رضاء جارور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

رضاء جارور کے بازیابی کے لئے انکے خاندان نے کراچی سمیت مختلف پریس کلبوں کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور انکی بیوی نے جنرل الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔

یاد رہے سندھ میں سندھی قوم پرستوں کو لاپتہ کرنے کا ایک سلسلہ جاری ہے، اب تک سندھ سے کئی قوم پرست سندھی صحافی، طالب علم سمیت کئی قوم پرست جماعتوں کے لیڈران کو لاپتہ کرکے اور کئیوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکے جا چکے ہیں۔