خاران: فورسز کی گاڑی پر حملہ ، 8 افراد زخمی

130

خاران شہر میں فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حملہ شہر کے میں وسط میں واقع بینک کے قریب فورسز کی گاڑی پر ہوا، حملے کے بعد شہر فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق آٹھ زخمی افراد کو طبعی امداد دینے کے لیے اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے چار شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

آزاد زرائع کے مطابق کے پولیس نے دھماکے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے کسی قسم کی گرفتاری کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز خاران میں ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں آئی ایس آئی کے سیف ہاوس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد خاران اور گرد و نواح کے علاقوں میں بلوچ دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آج کے ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔