بولان و مستونگ حادثات میں 1 شخص جانبحق، 6 زخمی

114

بولان اور مستونگ میں حادثات میں نوجوان جانبحق و چھ افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان اور ضلع مستونگ میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں مجموعی طور پر ایک شخص جانبحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بولان ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگیا جس کی شناخت فرمان علی ولد سید عباس شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوجوان کوئٹہ کے علاقے کرانی کا رہائشی تھا جبکہ نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

دریں اثناء ضلع مستونگ میں کھڈکوچہ دربار ہوٹل کے قریب کوئٹہ سے کھڈکوچہ جانے والی مسافر ویگن اور پک اپ گاڑی میں تصام کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔